ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / یوگا پائیدار سکون کی راہ دکھاتا ہے:مودی

یوگا پائیدار سکون کی راہ دکھاتا ہے:مودی

Thu, 02 Mar 2017 22:12:37    S.O. News Service

رشی کیش،2 /مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے جوجھ رہی دنیا میں یوگا پائیدار امن کی راہ دکھاتا ہے۔یہاں پرمارتھ نکیتن میں گنگا ندی کے ساحل پر کل سے شروع ہوئے سات روزہ بین الاقوامی یوگا فیسٹیول کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یوگا محض ایک ورزش ہی نہیں ہے، بلکہ یہ جسمانی، ذہنی اور روحانی صحت کے ذریعے سکون حاصل کرنے کا ایک طریقہ ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یوگا انسان کو فطرت کے قریب لے جاتا ہے اور اس کے جسم اور دماغ کے مکمل نظام میں نظم و ضبط پیداکرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جسمانی اور روحانی صحت دینے والے اس قدیم ہندوستانی فن کا طویل وقت اور باقاعدہ مشق ایسے احساس کی طرف لے جاتا ہے جس میں اور ہم ایک دوسرے میں مل کر ایک ہو جاتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ یوگا انسان کے نقطہ نظر کو اپنے سے سماج تک وسیع کر دیتا ہے۔
 


Share: